چھوئی موئی۔۔

چھوئی موئی
Touch me not
تحریر۔ ذاہد مغل
چھوئی موئی (Mimosa pudica) ایک بیلدار پودا ہے جب اسے چھوا جاتا ہے تو اس کے پتے اندر کو مڑتے ہیں اور جھک جاتے ہیں۔ چند منٹ بعد اپنی اصل حالت میں واپس آ جاتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ اکثر اگایا جاتا ہے۔ اس کا وطن برازیل ہے۔

چھوئی موئی کے چھونے پر پتوں کے بند ہونے کے دلچسب عمل کی وجہ سے اس کے کئی نام ہیں:

لاجونتی
Touch Me Not
اگنے کے ابتدائی دور میں یہ پودا سیدھا کھڑا ہوتا ہے۔ لیکن لمباھونے پر بیل کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اور 5 فٹ تک لمبا ھو سکتا ہے۔ اسپر ہلکے گلابی رنگ کے گول پھول آتے ہیں اور بیج چھوٹی سی پھلی کی شکل میں بنتے ہیں۔ شام کے وقت بھی اس پودے کے پتے اندر کو مڑ کر جھک جاتے ہیں اور صبح سورج نکلنے پر دوبارہ کھل جاتے ہیں۔

اسکے پتوں کے جوڑ میں ایک گانٹھ سی پائ جاتی ہے جسے pulvinus کہتے ہیں۔ پلوینس ان پتوں میں ٹرگر پریشر کا ذمے دار ہوتا ہے

Post a Comment

0 Comments