یورک ایسڈ اور آپ کی صحت۔۔

تحریر اسرار احمد
یورک ایسڈ اور آپ کی صحت۔۔

یورک ایسڈ کیا ہے
یورک ایسڈ ہمارے خون میں پایا جانے والا ایک اہم کیمیائی مادہ ہے یورک ایسڈ کا کام ہمارے جسم کے مختلف خلیوں(cells) کو تھوڑ پھوڑ سے بچانا اور خون کی نالیوں کی تعمیر یعنی( Anti-Oxidant Activity) ہے

خون میں یورک ایسڈ کی مناسب تعمیراتی مقدار۔۔۔۔۔
مردوں میں یورک ایسڈ کی مقدار 3.4mg/dL-7.0mg/dl
خواتین میں یورک ایسڈ کی مقدار 2.4mg/dl-6.0mg/dl

خون میں یورک ایسڈ کی زیادتی کی ممکنہ علامات
جوڑوں میں درد،پاؤں کی انگھوٹے میں شدید درد اور سوجن،گردوں کی پتھری،دل کی بیماریاں،ذیابیطس،بلند فشار خون

غزائیں جو کہ یورک ایسڈ کو کم کرنے یا بڑھانے میں  اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذا مندرجہ ذیل ھدایات یورک ایسڈ کی مقدار میں بہتری لانے میں مددگار ہو سکتی ہیں۔

وہ اشیاء جن سے اجتناب کیا جاۓ
كلیجی،گاۓ کا گوشت،خمیر،بچھڑے کے گردے،مغز،چھوٹی سمندری مچھلی

وہ اشیاء جو کم مقدار میں استعمال کی جاسکتی ہیں
خشخاش،چکن سوپ،مشروم،چکن کھال کے ساتھ،لوبیا،بکرے کا گوشت،

وہ اشیاء جو مناسب مقدار میں استعمال کی جا سکتی ہیں
کیلا،بادام،آڑو،سیب،گاجر،پنیر،چیری،کھیرا،انگور،کجھور،بند
گوبی،تربوز،مونگپھلی،پیاز،ناشپاتی،انناس،پاستا،آلو،کدو،ٹماٹر

یورک ایسڈ کسطرح کنٹرول کیا جا سکتا ہے
یورک ایسڈ کے بہتر کنٹرول کے لیے ضروری ہے کہ غزا کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کیا جاۓ

Post a Comment

0 Comments