۔Shrek the Sheep
(پیدائش 27 نومبر 1994– موت 6 جون 2011)
شرِک نیوزیلینڈ میں مرینوس نسل کی ایک نر بھیڑ کا نام تھا،
جو اُون اتروانے کے عمل سے ڈر کر بھاگ گیا تھا اور چھ سال تک پہاڑوں میں چھپا رہا۔
اس دوران میں اس کے جسم پر اونی بال اس قدر بڑھ گئے تھے کہ اسے عالمی شہرت حاصل ہوگئی،
پکڑے جانے کے بعد اس کی اون اتارنے کے عمل کو نیوزی لینڈ کے ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا گیا تھا۔
اور اس سے 27 کلوگرم سے زائد اون اس سے حاصل ہوئی تھی۔
شرِک نیوزی لینڈ میں قومی اہمیت اختیار کر گیا اور مئی 2004 کو اس کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسے نیوزی لینڈ کی پارلیمان لے جایا گیا جہاں اس وقت کی وزیر اعظم ہیلن کلارک کے سامنے پیش کیا گیا۔
0 Comments