ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی سے متعلق لوگوں کے لاعلم ہونے کی وجہ سے آئے دن کچھ ناکچھ سننے کو ملتا ہے جیسے بظاہر تو سن کر ہنسی آتی ہے لیکن دل سے افسوس ہوتا ہے کہ یار کیسے ہم سنی سنائی باتوں پر جلدی سے یقین کر لیتے اور ایسے آگے ایسے پھیلاتے ہیں کہ جیسے چیز ہم نے ایجاد کی یا بنائی ہوئی اور ہمیں اس کی خامیوں سے متعلق مکمل معلوم پڑ گیا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں شاید 100 ،150 سال پیچھے ہیں اور ہم کو ٹیکنالوجی سے متعلق یا تو باتیں جھوٹی یا فلمی لگتی ہیں یا پھر ہم ان پر عقیدے کی حد تک یقین رکھنے لگتے ہیں ۔
ایسا ہی کچھ موبائل فون میں استعمال ہونی والی بیٹری سے متعلق خرافات اور سازشی نظریات پائے جاتے ہیں جن کا شکار میں ذاتی طور پر خود بھی ہو چکا ہوں۔
دیکھئے بیٹریز تو ہر جگہ ہیں چاہے وہ آپ کا موبائل فون ہو ،لیب ٹاپ ہو یا پھر ٹی وی ریموٹ ۔ لیکن اس تحریر میں ہم بات کریں گے لیتھیم آئن بیٹری کے بارے میں جو کہ ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن اس متعلق آجکل کافی خرافات جنم لے چکی ہیں جن کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے تو آج کی ہم اس تحریر میں ان خرافات کے بارے میں بات کریں گے اور جانیں گے کہ ان میں کتنا سچ ہے اور کیسے آپ اپنی موبائل بیٹری کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں ؟
1-اگر سب سے پہلی میتھ کی بات کی جائے تو وہ کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ جب بھی آپ نیا موبائل فون لے تو اسے پہلے آٹھ دس گھنٹے چارج کریں اس کے بعد استعمال کریں
اور اگر آپ اردو 10 گھنٹے یا رات بھر موبائل فون کو چارج پر نہیں لگائیں گے تو آپ کی بیٹری جلدی خراب ہو جائے گی
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک بالکل بیکار بات ہے اور ایک جھوٹ ہے ایسا کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے ۔
آپ جب بھی ایک نیا موبائل فون کھولتے ہیں تو اس میں جتنی بھی بیٹری آپ کو چارج کی ہوئی ملے 50% ، 60 % جتنی بھی ہو آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں اس میں کسی بھی طرح کی کوئی دقت نہیں ۔
2- دوسری میتھ کی بات کی جائے تو وہ ہے آپ کو اپنے موبائل کی بیٹری کو 100% تک مکمل چارج کرنا چاہیے اور 0 فیصد تک مکمل ختم کرنا چاہیے تبھی ایک مکمل سائیکل بنتا ہے اور آپ کو موبائل کی اچھی بیٹری لائف ملتی ہے ۔تو یہاں پر آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے جس سے آپ کا فائدہ ہو نا ہو نقصان ضرور ہو سکتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ بیٹری %20 سے %80 کے درمیان رہے کیونکہ ایک لیتھیم آئن بیٹری کی آئیڈیل رینج بھی 20 سے 80 فیصد کے درمیان چارجنگ ہے ۔ لیکن کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں یا پھر میں نے کبھی ایسا کیا ہے ؟ تو بالکل بھی ایسا نہیں ہے میں خود کبھی بھی پوری رات موبائل کو چارج پر لگا کر سو جاتا ہوں اور اکثر میرے فون کی بیٹری %15 اور کبھی دس فیصد تک بھی ہونے پر میں استعمال کرتا رہتا ہوں لیکن یہ کنڈیشن ان لوگوں کے لئے ہے جو اپنے موبائل کو 3 سے 4 سال تک استعمال کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹری مسئلہ نہیں کرے تو انہیں چاہیے کہ وہ بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھیں ۔ اور اگر آپ سال ، ڈیڑھ کے لئے فون رکھنا ہے تو جیسے مرضی چارج کریں ایسا کچھ نہیں ہونے والا جس سے بیٹری کی صحت پر فرق پڑے
3- تیسرے نمبر پہ جو میتھ سنی جاتی ہے وہ ہے اوور چارجنگ یا رات بھر فون کو چارچنگ پر لے رہنے سے بیٹری کا خراب ہونا ۔
تو اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا اگر آپ موبائل کو اوور چارج کرتے ہیں یا پھر رات بھر موبائل کو چارجنگ پر لگا کر سو جاتے ہیں تو آپ کی بیٹری کی صحت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا ۔اس لیے آپ جب بھی اور کہیں بھی اپنی موبائل کو چارجنگ پر لگا سکتے ہیں
یہاں پر دھیان آپ کو صرف اس بات کا رہنا ہے کہ جناب آپ بیٹری کو چارج پر لگا رہے ہیں وہاں پر اگر ماحول گرم ہے تو آپ کو وہاں پر چارجنگ نہیں لگانا چاہیے کیونکہ بیٹری ٹمپریچر کے خلاف بہت ہی حساس ہوتی ہیں ۔بہت زیادہ ٹھنڈا ماحول اور بہت زیادہ گرم ماحول دونوں ہی بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ جب آپ بیٹری کو چارجنگ پر لگاتے ہیں تو وہ خود سے بھی کچھ حرارت پیدا کرتی ہے جس سے بہت زیادہ گرم یا بہت زیادہ ٹھنڈے موسم سے اس کا ٹمپریچر بگڑ جاتا ہے اور نتیجہ خرابی کی صورت میں نکلتا ہے اس لیے کوشش کریں تو کوشش کریں لہ اپنی بیٹری کو نارمل ٹیمپریچر پر چارج کریں
4- دوسرے چارجرز کا استعمال
چوتھے نمبر پر جو میتھ نکل کے آتی ہے وہ ہے دوسرے چارجز کا استعمال نہ کرنا ۔ یعنی جس کمپنی کا موبائل ہے اسی کمپنی پر چارجر کے استعمال کرنا ضروری ہے جو فون کے ساتھ آیا ہے اگر اس کے علاوہ کوئی اور چارجر استعمال کیا تو موبائل کی بیٹری خراب ہو جائے گی جو کہ بالکل جھوٹ ہے آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا چارجر استعمال کر سکتے ہیں بس اس بات کا اطمینان کر لیجیے کہ وہ نقلی یا چائنہ کاپی نہ ہو اس کے علاوہ آپ کسی بھی کمپنی کا چارجر استعمال کر سکتے ہیں یعنی اگر فون سم سنگ کا ہے تو ایپل کا چارجر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اپیل کے فون کو سم سنگ کے چارجر سے چارج کرنے میں کوئی حرج نہیں بس آپ کو چارجر کی آوٹ پٹ دیکھنی ہے کہ وہ 5w ملے جو کہ ہر چارجر کی سٹنڈر آوٹ پٹ ہے ۔
5- چارجنگ کیبل
پانچ نمبر پر آتا ہے چارجنگ کیبل کے بارے میں کہ جو چارجنگ کیبل موبائل کے ساتھ آئی ہے وہی استعمال کرنی چاہیے تو یہ میں کہوں گا کہ ایک طرح سے سچی بات ہے ۔
آپ اگر ایک اچھی کوالٹی کی کیبل استعمال کرتے ہیں تو وہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ ہمیں اچھی چارجنگ کرنے کے لئے چاہیے ایک تھیکر گیٹ موٹی چارچنگ کیبل کیونکہ جتنی کیبل پتلی ہوگی اتنی ہی زیادہ اس میں ہیٹ پیدا ہوگی جس کی وجہ سے رزیسٹنس ہوتی ہے اور نتیجہ۔۔۔۔ سلو چارجنگ ملتی ہے ۔تو اس لئے آپ کو ایک اچھی کوالٹی کی موٹی چارچنگ کیبل ہی استعمال کرنی چاہیے جو اکثر فونز کے ساتھ آتی ہے اور مارکیٹ سے خریدیتے وقت بھی اس بات کا دھیان رکھنا لازمی ہے کہ کیبل اچھی اور موٹی ہو ۔
6- چارچنگ کرتے وقت کال سننے یا موبائل استعمال کرنے سے بیٹری کا پھٹ جانا !
تو اگر سچ کہوں تو یہ جھوٹ آج کل سب سے زیادہ بولا جاتا ہے کہ چارجنگ پر لگے فون سے کال سننے سے وہ پھٹ جاتا ہے یا کم بیٹری پر کال سننے سے ریڈی ایشنز نکلتی ہیں جو کہ پوری طرح سے ایک بہت بڑا جھوٹ ہے
اس سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ اگر موبائل چارجنگ پر لگا ہے اور آپ استعمال کرتے ہیں تو ہیٹ یا ٹمپریچر بہت بڑھ جاتا ہے جس سے بیٹری جلد خراب ہو جاتی ہے اس لئے جب بھی
موبائل چارج ہو رہا ہو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
حسن خیل چیمہ۔
0 Comments