پرندوں کی دنیا

 پرندوں کی دنیا!!

(ستونت کور)


سرخ گردن ایوسیٹ Red-necked Avocet:

پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ پرندہ شاید کوئی خراب فوٹوشاپ پراجیکٹ لگے تاہم یہ حقیقتاً ایسا ہی ہے۔ اس کی مڑی ہوئی باریک چونچ کی وجہ سے اسے کوبلر برڈ بھی کہا جاتا ہے۔

۔

مقام و مسکن :

یہ ایک آبی پرندہ ہے جو کہ تقریباً پورے آسٹریلیا میں ہی سواحلِ سمندر ،بڑی جھیلوں کے کنارے اور گیلی دلدلی زمینوں  پر ملتا ہے۔ جبکہ ان کی کچھ تعداد ہجرت کرکے نیوزی لینڈ بھی جایا کرتی ہے۔

۔

جسمانی پیمائشیں:

سرخ گردن ایوسیٹ کا سائز اوسطاً 45 سینٹی میٹر اور ونگ سپیم 75 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے۔ اس کی  چونچ کی لمبائی 9.5 سینٹی میٹر تک بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کی آواز ٹٹیری کی آواز سے ملتی جلتی ہے۔

۔

خوراک:

ریڈ نیک ایوسیٹ کی خوراک کیڑے مکوڑوں اور لاروؤںپر مشتمل ہے جنہیں یہ گیلی زمین ، جھاڑیوں اور پانی میں سے شکار کرکے کھاتا ہے۔ اس کی خوراک میں جھینگے بھی شامل ہیں۔

۔

بریڈنگ :

اس کا بریڈنگ سیزن اگست سے نومبر کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ اپنا پانی کے نزدیک گھونسلہ زمین پر بناتے ہیں جسے آبی پودوں اور تنکوں سے تعمیر کیا جاتا ہے۔ مادہ ایوسیٹ ایک سیزن میں 3 سے 4 انڈے دیتی ہے۔ ننھے چوزوں کو جنگلی بلیوں اور سرخ لومڑیوں سے سخت خطرات لاحق ہوتے ہیں جو اکثر ان کا شکار کرتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments