ٹریکٹر کے پیچھے والے ٹائر بڑے کیوں ہوتے ہیں؟

ٹریکٹر کے پیچھے ٹائر بڑھے کیوں  ہوتےہے؟
Add caption


لفظ ٹرکٹر غالباً لفظ ٹرکشن (traction) سے ماحوذ ہے۔جسکا مطلب ہے۔کسی چیز کو کھینچنا 
ٹرکٹر عام طور کھیتوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔۔پہلے زمانے میں جوکام بیل کرتا تھا اب وہی کام ٹریکٹر کرتا ہے۔
عام ٹریکٹر اکثر Two wheel drive ہوتا ہے۔جسکا مطلب کہ اس کے صرف دو ٹائروں کو اینجن کی جانب سے قوت ملتی ہے۔۔۔۔
اب اس کے پیچھے والے ٹائر کیوں بڑے ہوتے ہے۔

اسکی بنیادی وجہ سائٹ (دیکھنا)  کے مسئلے اور درست طور پر ٹرن لینے کیلئے پیچھے پہیئے بڑے اور فرنٹ پہیئے چھوٹے بنائے جاتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر سامنے پہیئے بڑے ہوتے توڈرائیور کو کھیت اسانی کیساتھ نظر نہیں ارہا ہوتا۔
اسکے علاوہ اگر سامنے والے پہیئے بڑے ہوتے تو turn کیلئے گھماو زیادہ درکار ہوتا ۔اسکی وجہ سے پھر کھیت درست طریقے سے کور نہ ہوتا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیچھے پہیئے  کو  اسلئے بھی بڑے بنادئے  جاتے ہے کیونکہ ٹریکٹر بہت زیادہ وزن رکھتا ہے ۔زمین پر پریشر کم ڈالنے کیلئے پیچھے پہیئے کو  بڑے بنادئے جاتے ہے۔اگر یہ پہئیے چھوٹے ہوتے تو ٹریکٹر معمولی muddy مٹی میں دھنس کر رہ جاتا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکی تیسری وجہ یہ بھی ہے کہ بڑے ٹائروں کی ٹارک ( گھماؤ) بہت زیادہ ہوتی ہے اور معمولی قوت سے بہت زیادہ گھماؤ پیدا کرتی ہے جس سے کام بہت زیادہ بن جاتا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکی چوتھی وجہ یہ بھی ہے کہ ٹریکٹر کے پیچھے پہیوں میں رگڑ کی قوت کو زیادہ پیدا کرنے کیلئے  پہیوں کو بہت زیادہ بڑے بنائے جاتے ہے۔جس سے پھر ٹریکٹر اگے کی جانب اسانی سے جاسکتا ہے۔۔۔
یعنی زمین سے زیادہ  ردعمل حاصل کرنے کیلئے ٹائروں کی سائز بڑی رکھی جاتی ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ٹریکٹر کے اگے ٹائر بڑھے ہوتے تو ٹریکٹر زیادہ وزن لے جانے کے قابل نہ ہوتا اور اسکی رفتار بھی جلدی بڑھ جاتی۔۔

Post a Comment

0 Comments