خوف کا کاروبار اور جھوٹ کا سودا۔


>
خوف کا کاروبار اور جھوٹ کا سودا

میں کینولا آئل کے پیکٹ پر دیکھ رہا تھا لکھا ھوا تھا کولیسٹرول سے پاک... میں نے کولیسٹرول سے پاک کا جملہ دیکھ کر سلیز گرل سے کہا مجھے پورا کارٹن دے دو. کارٹن میں ایک ایک کلو گرام کے چھ پیکٹ تھے. میں خوش تھا کہ میں نے کولیسٹرول سے پاک آئل خرید لیا ھے اب میری خون کی شریانوں میں کولیسٹرول نہیں جمے گا اور خون کا بہاؤ زبردست طریقے سے جاری رھے گا... اور خون کے بہترین بہاؤ میں ہی صحتمند انسانی زندگی کا راز چھپا ہوا ہے.

یہ بہت بڑا دھوکہ تھا جو میں نے خود کو دیا.

یہ ایک بہت بڑا جھوٹ تھا جو اس آئل بنانے والی کمپنی نے مجھ سے بولا تھا بلکہ پوری دنیا سے یہ آئل کمپنی جھوٹ بول رہی تھی اور ابھی تک بول رہی ہے...

ھم کیا کرتے ہیں اس جھوٹ اور فراڈ پر آنکھیں بند کر کے یقین کر لیتے ہیں.. اور پھر لٹتے چلے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ صحت کا نقصان کرتے چلے جاتے ہیں...

سچ کیا ھے؟

> سچ یہ ہے کہ کسی بھی آئل گھی میں قدرتی طور پر کولیسٹرول ھوتا ہی نہیں ہے. زیرو فیصد بھی نہیں ھوتا... یہ بات سبھی جانتے ہیں لیکن کوئی بھی شخص ان کمپنیوں کو اس فراڈ سے روکنے کی کوشش نہی کرتا کیونکہ جن کو پتہ ہے وہ اس فراڈ کی وجہ سے اربوں کھربوں کما رہے ہیں حالانکہ وہ سچ جانتے ہیں اور کہہ بھی سکتے ہیں کہ بدبختو سچ لکھو پھر دیکھو کہ کوئی اس زہر کو جسے تم آئل کہتے ھو خریدنے آتا ہے یا نہیں؟ لیکن سچ نہیں لکھا جائے گا...

سچ کیا ہے؟

> سچ یہ ہے کہ پیکٹ پر اس چیز کے بارے لکھا گیا ہے جو اس میں قدرتی طور پر موجود ہی نہیں ہے اور جو موجود ہے اس کے بارے لکھا ہی نہیں گیا. اس کی مثال اس طرح ھے کہ کسی سیب کے درخت پر لکھ دیا جائے کہ خدا کی قسم یہ کیلے کا درخت نہیں ہے.. مزا تو تب ہے کہ جب سیب کے درخت پر لکھا جاتا کہ یہ سیب کا درخت نہیں ہے ... یعنی جو چیز ھے ہی نہیں اس کی گارنٹی دی جاتی ہے اور جو چیز ھے اس کے متعلق بات ہی نہیں کی جاتی..

آئل میں کیا ھوتا ھے؟ آئل میں کولیسٹرول نہیں ھوتا بلکہ ٹرائی گلیسرائیڈز ھوتی ہیں.. اور یہی ٹرائی گلیسرائیڈز انسان کی خون کی شریانوں کو تنگ کرتی ہیں ان کو بلاک کرتی ہیں اور پھر دل کے ساتھ ساتھ دوسرے امراض کا باعث بنتی ہیں... ان آئل کمپنیوں سے کوئی کہے نا کہ لکھیں یہ آئل کا پیکٹ ٹرائی گلیسرائیڈز سے پاک ھے اس میں زیرو فیصد بھی ٹرائی گلیسرائیڈز نہیں ہیں... ایسا کبھی نہیں لکھا جائے گا... کیونکہ سچ کو کون خریدے گا؟.

اگر کولیسٹرول آئل میں نہیں ھوتا تو پھر کہاں ھوتا ھے؟. کولیسٹرول حیوانی چربی میں ہایا جاتا ہے.. ھر گوشت کے اندر اور دودھ سے بنی مصنوعات کے اندر کولیسٹرول موجود ھوتا ھے...

دو سال پہلے صبح سویرے میں دس منٹ کے لئے بیہوش ھو گیا. ھوش میں آنے کے بعد خود ہی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ھاسپٹل پہنچا.... وہاں چار گھنٹے جو وقت گزارا اس دوران پتہ چلا کہ ھمارے حکمران کیوں اپنے ملک کے ھسپتالوں پر مطمئن نہیں ہیں.. پھر ایک لمبی داستان کا آغاز ھوتا ھے... دو سال کے دوران میں دنیا کا بہترین ماھر امراض قلب بن گیا... تب مجھے پتہ چلا کہ دنیا کا سب سے بڑا کاروبار خوف بیچنا ھوتا ھے... جتنا خوف بیچ لیں گے اتنی کمائی ھوگی.

Post a Comment

0 Comments