پانی پردوڈنے والی چھپکلی

 


پانی پر دوڑنے والی چھپکلی


آپ نے یقینا یہ سنا ہوگا کہ سمندر اور دریاؤں میں رہنے والے جانور تیرنے کی قابلیت کے حامل ہوتے ہیں ،اس کے علاؤہ کچھ  زمین پر رہنے والے جانور بھی پانی میں میں تیرنے میں مہارت رکھتے ہیں ،لیکن کیا آپ نے کبھی یہ  سنا ہے کہ ایک جانور ایسا بھی ہے ،جو پانی کی سطح کے اوپر دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟؟


یہ جانور دو فٹ لمبی ایک چھپکلی ہے ،جسے اپنی اس قابلیت کی وجہ سے  Jesus Christ lizard اور سائنسی طور پر Basiliscus basiliscus کے نام سے جانا جاتا ہے.یہ چھپکلی مرکزی امریکا اور جنوبی امریکا میں دریاؤں اور ندیوں کے قریب  پائی جاتی ہے۔دوپہر کے وقت جب اپنے جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے واسطے جب یہ  کسی پیڑ کی شاخ پر سورج کے سامنے بیٹھی ہوتی ہیں ،تو انہیں آسمان سے  شکاری پرندے کا شکار ہونے اور پیڑ پر سانپوں کا  شکار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔


جب یہ خطرے کو بھانپ لیتی ہیں تو شاخ کی چوٹی پر انہیں صرف ایک ہی راستہ نظر آتا ہے اور وہ ہے دھڑام سے نیچھے موجود پانی میں چھلانگ لگانا!!!! پانی میں چھلانگ لگانے کے بعد یہ اپنی ٹانگوں کے بیچھے والے پنجوں کو کھول دیتی ہیں۔ جس سے surface area بڑھ جاتا ہے اور یہ آرام سے پانی کے اوپر 24 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے پانی پر دوڑ کر اپنی جان بچالیتی ہیں۔اگر انسان بھی تقریبا 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لے ،تو پانی پر دوڑ سکتا ہے۔


۔۔۔آویز۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments