1950 تک پورے یورپ اور امریکہ خاص کر لندن میں جگہ کی کیمابی والے علاقوں میں یہ ٹرینڈ بن گیا تھا جس میں بچوں کو اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے باہر ایک پنجرے میں لٹکا دیا جاتا تھا۔ بہت سی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اپنے اپارٹمنٹس میں یہ سہولت مفت دینا شروع کردی ۔
اس بات کا مقصد کیا تھا؟
جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ تازہ ہوا کی فراہمی ٹی بی کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہے اس لئے بند اپارٹمنٹس میں مقید بچوں کو تازہ ہوا کی فراہمی کے لئے یوں باہر لٹکائے جانے کا ٹرینڈ شروع ہوگیا۔
یہ ٹرینڈ پورے یورپ میں کافی پھیلا ۔ لیکن 1950 کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہو گئی اور آہستہ آہستہ یہ ختم ہوگیا اور ٹی بی کا پھیلاؤ بھی اب بہت کم ہو چکا ہے۔
یہ ٹرینڈ اپنی طور کا اب تک کا سب سے منفرد ٹرینڈ ہے۔ بظاہر تصاویر دیکھ کر آپ دھوکہ کھا سکتے ہیں ۔ اور اسے ظلم کہہ سکتے ہیں
مگر والدین اپنے بچوں کی بہتری کے لئے ان کو پنجرے میں قید کرکے باہر لٹکا دیتے تھے تاکہ وہ تازہ ہوا کھا سکیں۔
0 Comments