عجیب کنواں۔

کنوئیں تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے لیکن کبھی ایسا کنواں دیکھاہے جس سے پانی لینے کے لئے کوئی ایک، دویا دس نہیں بلکہ پوری 3ہزار5سو سیڑھیاں اترنا پڑتی ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں ابھانیری(Abhaneri) میں واقع اپنی نوعیت کا منفرد کنواں بارہ سو برس قدیم ہے اورتاج محل جیسی اہمیت رکھتایہ کنواں زمین سے100فٹ گہرا ہے۔چاند باؤری Chand Baori کے نام سے مشہور اس تاریخی کنوئیں کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ تین ہزار پانچ سو سیڑھیاں اترنے کے بعددرجہ حرارت بھی 5سے 6ڈگری تک کم ہو جاتا ہے جو کنوئیں میں موجود پانی کو ٹھنڈا رکھنے کا سبب بھی بنتا ہے ۔ برسات کے موسم میں شدید بارشوں کے باوجود بھی دنیا کا سب سے پرانا و گہرا کنواں کبھی بھی مکمل طور پر بھر نہیں پایا۔

Post a Comment

0 Comments