============
دنیا میں موجود جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے جو آپ کے دماغ کو ہلا کر رکھ دیں گے- ایک چھوٹے پسو سے لے کر ایک بڑی بلو وہیل تک ہر جانور منفرد خصوصیات کا حامل ہے- آج آپ اس آرٹیکل میں جانوروں سے متعلق چند حیرت انگیز حقائق کے بارے میں جانیں گے جو کہ ضرور آپ کے معلومات میں اضافے کا باعث ہوں گے-
پیدائش کے وقت پانڈا ایک چوہے سے بھی چھوٹا ہوتا ہے اور اس کا وزن صرف 4 اونس ہوتا ہے-
کنگ کوبرا کا ایک گرام زہر کسی انسان کو 150 مرتبہ ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے-
دنیا کا قدیم ترین جانور Ming ہے جو کہ 405 سال پرانا ہے اور یہ 2007 میں دریافت کیا گیا-
جیلی فش کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کہ بالغ ہونے کے بعد دوبارہ اپنے بچپن کی جانب لوٹ سکتی ہے-
دنیا میں ہر انسان کے لیے 10 لاکھ چیونٹیاں موجود ہیں-
ایک چمگاڈر صرف ایک گھنٹے کے مختصر وقفے میں 1 ہزار کیڑے کھا سکتا ہے-
بلیو وہیل کا وزن تین ہاتھیوں سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی لمبائی تین گرے ہاؤنڈ بسوں سے بھی زیادہ-
کتے 14 ہزار سال سے بھی زائد عرصے سے انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں-
ایک گھونگھا 3 سال تک مسلسل سو سکتا ہے-
شتر مرغ گھوڑے سے زیادہ تیزی سے دوڑ سکتا ہے جبکہ نر شتر مرغ شیر کا طرح دھاڑ سکتا ہے-
کینگروں اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنی دم کا استعمال کرتا ہے-
سبرسبز مقام پر ایک ایکڑ پر اوسطاً 50 ہزار مکڑیاں پائی جاتی ہیں-
ہاتھی 3 میل کے فاصلے سے بھی پانی کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
گھونگھے کی اگر ایک آنکھ ضائع ہوجائے تو وہ دوبارہ اگ آتی ہے-
بچھو اندھیرے میں چمکتے ہیں-
مینڈک انتہائی اونچی چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے-
کولاس انسانوں ہی طرح انگلیوں کے نشانات رکھتے ہیں-
گولڈ فش کو اگر کم روشنی میں پکڑا جائے تو یہ اپنا رنگ کھو دیتی ہے-
مچھر دوسرے رنگوں کی نسبت نیلے رنگ سے دوگنا متاثر ہوتا ہے-
ڈولفن اپنے آدھے دماغ کے ساتھ سوتی ہے اور اس کی صرف ایک آنکھ بند ہوتی ہے-
0 Comments