مرد۔۔



ایک عورت کہتی ھے کہ شادی کے 17 سال بعد میں اس نتیجہ پر پہنچی . . کہ مرد خدا کی خوبصورت ترین مخلوق ھے. وہ اپنی جوانی کو اپنی بیوی اور بچوں کیلئے قربان کرتا ھے یہ وہ ھستی ھے جو پوری کوشش کرتا ھے کہ اس کے بچوں کا آیندہ مستقبل۔ خوبصورت اور اچھا بنے لیکن اس قربانی کے بدلے ھمیشہ اس کی سرزنش کی جاتی ھے اگر کبھی فریشمنٹ کے لئے گھر سے باھر قدم رکھے تو بے پرواہ اور اگر گھر میں رھے تو سست اور بیکار اگر بچوں کو غلطی کی وجہ سے ڈانٹے تو وحشی اگر بیوی کو نوکری سے روکے تو متکبر اور رعب جمانے والا اگر ماں سے دلجوئی کرے تو ماں کا لاڈلا اور اگر بیوی سے پیاری باتیں کرے تو رن مرید اس کے باوجود مرد دنیا کی وہ ھستی ھے جو اپنے بچوں کو ھر اعتبار سے خود سے بھتر دیکھنا چاہتا ھے باپ وہ ھستی ھے جو اپنے بچوں سے نا امیدی کے باوجود عشق کرتا آور ھمیشہ ان کی بہتری کے لئے دعا کرتا ھے باپ وہ ھستی ھے جو اپنے بچوں کی اذیتوں کو برداشت کرتا ھے جب وہ اس کے قدموں پر قدم رکھ کر کھیلتے ھیں اور جب بڑے ھو کر باپ کے دل پر قدم رکھتے ھیں باپ وہ ھستی ھے جو اپنی بہترین ثروت بلکہ جو کچھ اس کے پاس ھے اپنی اولاد کو بخش دیتا ھے اگر ماں اولاد کو 9 مہینے پیٹ میں اٹھاتی ھے تو باپ پوری زندگی اپنے فکر و دماغ میں لئے پھرتا ھے دنیا اچھی اور خوبصورت ھے جب تک گھر کا سرپرست سالم ھے * پس اے دوستوں . . اپنے والدین کے احترام کو اپنی زندگی کا مقصد قرار دیں کیونکہ ان کی قربانیوں کو کبھی بھی نہیں سمجھ سکتے

Post a Comment

0 Comments