یوم مزدور
ایک مزدور اور اس کی بیوی پریشان بیٹھے تھے۔ بیوی نے پوچھا تم کیوں پریشان ہو؟
مزدور بولا: "میں جن صاحب کی کوٹھی پر مزدوری کر رہا ہوں، کل ان کی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے، وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ لیتے ہیں، کوئی نقص نکل آے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کے پیسے کاٹ لیتا ہے۔ بس یہی پریشانی ہے ۔ ۔ ۔ اور تم بتاؤ تم کیوں پریشان ہو؟"
بیوی بولی: "جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں، کل ان کی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہو اس دن سر پر کھڑے ہو کر کام کرواتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ ایک ایک tile میں تمہاری شکل نظر آنی چاہیے۔ پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی ہے!"
ان کا چھوٹا بیٹا بولا: "میں بتاتا ہوں، کل یومِ مزدور ہے۔ اس لئے سب بڑے صاحب چھٹی کریں گے!"
مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا: "تمہیں کیسے پتا ؟"
بیٹا بولا: "آج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس سٹیشن پہنچ جانا۔ 7 بجے سے دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا۔ کل یومِ مزدور ہے اور صاحب لوگوں کی چھٹی ہے، گاڑیوں کا زیادہ رش ہو گا ۔ ۔ ۔!!"
1st May
Labour Day
Yaum E Mazdoor!
0 Comments