گرد کا طوفان اور کراچی


ایران میں بننے والا کم دباو کراچی میں اپنے اثرات دکھانے لگا۔

کراچی: شہر میں گرد کا طوفان کا داخل، ہوائیں 45کلومیٹر فی گھنٹہ کی  رفتار سے چل رہی ہیں، حد نگاہ متاثر، حد نظر 1کلومیٹر رہ گئی۔

مغربی ہواوں کا سسٹم مضبوط ہے۔ شہر میں جلد داخل ہوگیا، گرد آلود طوفان صبح تک تھمنے کا امکان، طوفان کے بعد بارش کا امکان۔

 ۱۵ اپریل بروز پیر شہر میں ہلکی بارش کا امکان جب کی ۱۶ اپریل منگل کے دن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مغربی ہواوں کا سسٹم اپریل میں ملک میں اثرانداز ہورہا ہے یہ اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے، مغربی ہواوں کے سسٹم زیادہ تر موسم سرما میں آتے ہیں، یہ ایک مضبوط سسٹم ہے۔ یہ سسٹم اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں گرد کے طوفان لانے کا باعث بن چکا، اپریل کے ماہ میں ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ مغربی ہواوں کے سسٹم سندھ اور کراچی پر اثر انداز ہو۔ 

(سردار سرفراز، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات)

Post a Comment

0 Comments